تھری ڈی فلموں کیلئے ہیلمٹ تیار


نیویارک: جاپانی الیکٹرونک کمپنی سونی نے تھری ڈی فلموں کے دیکھنے کے لئے دوربین کی شکل کا ہیلمٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایچ ایم زیڈ۔ٹی ون نامی یہ ہیلمٹ تھری ڈی فلموں کو صرف ایک شخص کی آنکھوں تک محدود رکھنے کا کام آئے گا۔ یعنی لوگ اب زیادہ پرائیویسی سے فلمیں دیکھ سکیں گے۔ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار ہونے والے اس الیکٹرونک آلے میں ساؤنڈ سسٹم بھی ہوگا جو ایک سینما ہال کے برابر ہوگا۔ اسے پلے اسٹیشن اور ایسی دیگر ڈیوائسز کے ساتھ بھی منسک کیا جا سکے گا۔ نواعشاریہ چار انچ کی اسکرین آنکھوں کے سامنے کسی دو حصوں میں منقسم ہوگی، جبکہ اس میں موجود ایس کی شکل کا ہر قسم کی انفراریڈ ڈیوائسز جیسے ٹیلی ویژن اور ہائی فائی وغیرہ کے ریموٹ کنٹرول کا کام بھی سر انجام دے سکے گا۔ سونی کو توقع ہے کہ ان تمام چیزوں کے ساتھ وہ ایپل کے آئی پیڈ کا مقابلہ کر سکے گی۔


0 comments:

Post a Comment

 
Top