کریلے پیاز

اجزاء
کریلے 1 کلو۔۔ (دھو کر اچھی طرح نمک لگا کر کم از کم 2 گھنٹوں کے لئے فریز کر دیں)
پیاز آدھا کلو (لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں)
آئل 1 کپ
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1 ٹیبل سپون
ہلدی ہاف ٹی سپون
ترکیب:
فریز کئے ہوئے کریلوں کو 1 بار پھر اچھی طرح دھو لیں تا کہ ان کی کڑواہٹ نکل جائے ۔۔ پھر 1 گلاس پانی میں ان کو 5 منٹ بوائل کریں۔۔
فرائنگ پیں میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر بوائل کیے ہوئے کریلے اس میں ڈال کر فرائی کریں ۔۔ جب کریلے اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو ان کو 1 پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں ۔۔ اور اسی تیل میں پھر پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔۔ نمک مرچ ہلدی اور دھنیا ملا کر کریلوں کے اندر لگائیں ۔۔ اور باقی بچا مصالحہ پیاز میں ڈال دیں ۔۔۔ جب پیاز فرائی ہو جائیں تو کریلے ڈال کر 20 منٹ تک دم پر رکھیں 


0 comments:

Post a Comment

 
Top