بریڈ پکوڑے


اپنی مرضی سے حسب ضرورت بریڈ کے پیس لے لیں۔ پھر ایک سلائس کے دو یا چار پیس کاٹ لیں۔

اب چاہیں تو بیسن کا سادہ آمیزہ نمک مرچ مصالحے ڈال کر بنا لیں۔ ورنہ دوسری صورت بیسن میں باریک کٹا پیاز، سبز مرچیں ، نمک، حسب منشاء سرخ مرچیں، تازہ سبز دھنیا، امچور یا انار دانہ ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں اور اس میں کٹے بریڈ سلائس کو ڈبو کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ نئے انداز کے مزے کے پکوڑے تیار ہیں۔۔ چٹنی اور کیچپ کے ساتھ کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

نوٹ:
کچھ لوگ بریڈ کی جگہ نان کے پیس لے کر اس سے بھی یہ پکوڑے بنا لیتے ہیں۔ 



0 comments:

Post a Comment

 
Top